
فردوس شمیم نقوی کی میڈیا سے گفتگو
عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی دس روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرمقدمے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست سماعت ہوئی۔
عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی دس روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ فردوس شمیم نقوی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت سے سے رجوع کریں۔
عدالت نے فردوس شمیم نقوی کو بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر رہنمائوں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بیرسٹر منیر اقبال نے مؤقف اپنایا کہ فردوس شمیم نقوی اس دن کراچی میں موجود تھے، فردوس شمیم نقوی تحقیقات کے لیے پولیس سے تعاون کرنے کے لیے تیارہیں۔
وکیل فردوس شمیم نقوی نے استدعا کی کہ پولیس کو فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج اور ریلی پر پابندی ہے اور دفعہ 144 نافذ ہے۔ پابندی کے باوجود ملزمان نے بیس اگست کو ریلی نکالی اوراحتجاج کیا۔ شرکا ریلی نے لائوڈ اسپیکر کا بے جا استعمال ،نعرے بازی کی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرمقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر رہنمائوں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News