Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، چین

Now Reading:

سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، چین
تشویش

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل رکن ممالک مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں تنازعہ جموں و کشمیر پر بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد چین کے وزارت خارجہ کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک تاریخی تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ چارٹر کے تحت حل کیا جانا چاہیے، مسئلہ جموں و کشمیر کا سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت پرامن حل چاہتے ہیں۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے 15 جنوری اجلاس میں تنازعہ جموں و کشمیر کا مفصل جائزہ لیا جبکہ رکن ممالک نے فریقین تنازعہ پر زور دیا کہ اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون کے تحت مسئلہ حل کریں۔

سلامتی کونسل کاپاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش کااظہار

Advertisement

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کے مابین تنازعہ کشمیر ہمیشہ سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر رہا، سلامتی کونسل کے ازسرنو جائزے سے کشیدگی میں کمی آئی ہے جبکہ مسئلہ کے حل پر پیشرفت ممکن ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ چین علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا لیکن بھارت کو بھی توجہ کیساتھ سلامتی کونسل رکن ممالک کی درخواست کا جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ روس سلامتی کونسل کا اہم رکن ہے اور مسئلہ جموں و کشمیر پر کھل کر بولا ہے، سلامتی کونسل کے تمام ارکان نے کھل کر تنازعہ جموں و کشمیر پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متنازعہ خطے پر بھارت کے خیالات سمجھتے ہیں، چین کی سوچ شفاف، موقف واضح ہے اس کا بھارت کو علم ہےاور چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل جائزہ میں بھرپور انداز سے شامل ہوا ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل رکن ممالک مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر