
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین آج ہری پور میں پاور شو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت سابق وزیراعظم عمران خان کو 17 شہروں میں عوام سے خطاب کرنا ہے۔
ان جلسوں کا باقاعدہ آغاز 21 اگست بروز اتوار کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے سے ہوچکا ہے جبکہ دوسرا جلسہ آج ہری پور میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج ہری پور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔#HaripurKaptaanKa pic.twitter.com/jKz9Zllx9v
Advertisement— PTI (@PTIofficial) August 24, 2022
ملک گیر جلسوں کے شیڈول کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج ہری پور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ہری پور میں پی ٹی آئی کے پاورشو کے لئے پنڈال میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کمیٹی گراونڈچاروں اطراف سے سیل پولیس کی سیکیورٹی تعینات ہیں۔
اسکے علاوہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ کرٹس گراونڈ میں انظامات کو ختمی شکل دی جا رہی ہے ۔
12 سے 15 واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے جبکہدو واک تھرو گیٹ وی آئی پیز کی انٹری کے لئے متخص ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News