
اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ریس کے گھوڑے ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرتے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سیاہ رنگ کے گھوڑے کسی خوبصورت ترین ساحل پر قطار در قطار چل رہے ہیں۔
These retired racehorses are now sea horses living their best life. This slice of heaven is called Nihi Sumba, a forgotten island in Indonesia
by Childsphotos pic.twitter.com/ozvhbGEfuoAdvertisement— Gabriele Corno (@Gabriele_Corno) August 17, 2022
اس ویڈیو کو صارف نے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ ریس میں دوڑنے والے گھوڑے ہیں جو اب ریٹائر ہوچکے ہیں اور سمندر کنارے اپنی زندگی بہترین طریقے سے گزار رہے ہیں۔
صارف کا کہنا تھا کہ جنت نظیر یہ قطعہ ارض ’نیہی سُمبا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جو انڈونیشیا میں واقع ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی گھوڑے تیز دھوپ میں نیلگوں پانی والے ساحل پر خراماں خراماں چل رہے ہیں، ساحل کنارے چلتے گھوڑوں کی ویڈیو کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News