Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹریفک پولیس کی سخت کارروائی، 120 افراد گرفتار

Now Reading:

ٹریفک پولیس کی سخت کارروائی، 120 افراد گرفتار
ٹریفک پولیس

ٹریفک پولیس کی رونگ وے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی روز 120افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کا آج پہلا روز تھا،  مہم کے دوران تمام اضلاع میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری رہا جس میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر120 افراد کوگرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ مقدمات ضلع سٹی میں ہوئے جبکہ مہم کے دوران پہلے روز 4ہزارسات سو 65 چالان کیے گئے۔

  سب سے زیادہ چالان 1552 ضلع ویسٹ میں کیے گئے جبکہ تمام اضلاع میں ون وے کی خلاف ورزی پر کیے گئے چالان کی مد میں  1146650 کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

افریقی ملک پیرو میں ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک

Advertisement

واضح رہے کہ ساؤتھ زون میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

ایڈیشنل آٸی جی کراچی جناب غلام نبی میمن کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ امیر سعود مگسی نے تمام ڈی ایس پیز او ایس اوز ٹریفک ساٶتھ کو چیکنگ پوائنٹس لگانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

ساٶتھ زون میں ڈسٹرکٹ پولیس کی مدد سے 15 پوائنٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر بھرپور کارواٸی عمل میں لاٸی جا رہی ہے۔

ایس ایس ساوتھ کا کہنا تھا کہ ون وے آنے والا شہری ناصرف اپنے لیٸے پر دوسروں کے لیٸے بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، تمام افسران کو ہدایت دی گٸی ہے کہ ون وے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 279 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جاٸے، اس وقت تک متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ راچی میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر غیر معمولی آپریشن جمعہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر غیر معمولی آپریشن کا آغاز جمعہ سے شروع ہوگا جس کے تحت شہر کے 100 مقامات پر سہ پہر 3 سے شام 6 بجے تک خاص چیکنگ ہوگی۔

Advertisement

پولیس چیف کا کہنا تھا شہر بھر میں آپریشن بلاتفریق ہوگا اور خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر