Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا سب سے چھوٹے قد والا انسان جمعہ کو نیپال میں انتقال کر گیا

Now Reading:

دنیا کا سب سے چھوٹے قد والا انسان جمعہ کو نیپال میں انتقال کر گیا
دنیا کا سب سے چھوٹے قد والا انسان جمعہ کو نیپال میں انتقال کر گیا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کا سب سے چھوٹے  قد والا  انسان جمعہ کو نیپال میں انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاگیندرا تھاپا مگر کا قد 2 فٹ 2.41 انچ (67.08 ملی میٹر) تھا، انہیں نیپال سے 200 کلو میٹر دور پوکھارا کے علاقے میں نمونیا کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

 خاگیندرا تھاپا مگر نیپال میں اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔

خاگیندرا تھاپا کے بھائی مہیش تھاپا نے اے ایف پی کو بتایا کہ نمونیا کے باعث وہ اسپتال آتے جاتے رہتے تھے، تاہم اس بار ان کا دل بری طرح متاثر ہوا اور خاگیندرا تھاپا 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاگیندرا تھاپا مگر کو پہلی بار 2010ء میں ان کی 18 ویں سالگرہ پر دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا انسان قرار دیا گیا تھا تاہم انہیں اس ٹائٹل سے ان کے ہم وطن چندرا بہادر دنگی نے محروم کردیا تھا۔

Advertisement

دنگی کا قد 54.6 سینٹی میٹر تھا، دنگی کو ان کی جگہ گنیز بک میں شامل کرلیا گیا تھا، تاہم 2015ء میں دنگی کے انتقال کے بعد دوبارہ انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

ان کے والد ، روپ بہادر نے کہا ، “جب وہ پیدا ہوا تو وہ اتنا چھوٹا تھا کہ آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی میں فٹ بیٹھ سکتا تھا ، اور اسے نہانا بہت مشکل تھا کیونکہ وہ بہت چھوٹا تھا۔”

 خیال رہے کہ دنیا کے سب سے چھوٹے آدمی خاگیندرا تھاپا مگر نے ایک درجن سے زائد ممالک کا سفر بھی کیا تھا۔  

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر