Advertisement
Advertisement
Advertisement

میت کے ساتھ مسکرانے والے خاندان کی تصویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

Now Reading:

میت کے ساتھ مسکرانے والے خاندان کی تصویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ جس گھر میں میت ہوتی ہے وہاں کے لوگ اپنے پیاروں کو کھونے کی وجہ سے روتے ہیں اور شاید یہ بات بہت عام بھی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ جس گھر میں میت ہو وہاں کے لوگ خوشی سے میت کے ساتھ تصویر بنواتے ہیں۔

اس خبر میں آج ہم آپکو ایک ایسے خاندان کے بارے میں بتائیں گے کہ جس نے میت کے ساتھ تصویر بنوائی اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں سے سامنے آئی جس میں ایک خاندان نے اپنی رشتے دار 95 سالہ خاتون ‘ماری اما’ کی آخری رسومات پر باقاعدہ تصویر کھنچوائی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میت تابوت میں ہے اور میت کے چاروں طرف ہر عمر کے 41 لوگ موجود ہیں جو مسکرا رہے ہیں جیسے یہ کوئی عام تصویر ہو۔

اس حوالے سے خاتون کے بیٹے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لوگ اس تصویر کا مطلب نہیں سمجھ سکے یہ ان کے لیے ہے جو کسی کے مرنے کے بعد آنسو بہاتے ہیں ہمارا ماننا ہے کہ خوشی سے انہیں اگلے سفر کے لیے روانہ کیا جائے اسی لیے ہم نے ایسا کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ موت افسوسناک ہوتی ہے لیکن ہوسکتا ہے موت کے بعد والی زندگی زیادہ خوبصورت ہو، میری والدہ نے زندگی کی 95 بہاریں دیکھیں اور وہ ان میں خوشی سے رہیں۔

واضح رہے کہ مرنے والی خاتون “ماری اما” کے 9 بچے ہیں جبکہ ان کے 19 نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر