Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان اپنا پہلا میچ کل اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گا

Now Reading:

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان اپنا پہلا میچ کل اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گا
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان  ٹیم اپنے سفر کا آغاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے  گی ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 19 جنوری بروز اتوار کو پوچیف اسٹروم کے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی اسپورٹس ویلج گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

گروپ سی میں شامل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 22 اور 24 جنوری کو بالترتیب زمبابوے اور بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے خلاف میچز بھی پوچیف اسٹروم میں ہی کھیلے جائیں گے ۔

گروپ سی میں ٹاپ کرنے کی صورت میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گروپ ڈی کی رنرزاپ ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے کا تیسرا میچ 30 جنوری کو پوچیف اسٹروم میں کھیلا جائے گا البتہ گروپ سی میں رنرزاپ رہنے کی صورت میں قومی انڈر 19 ٹیم کو گروپ ڈی میں ٹاپ کرنے والی ٹیم سے میچ کھیلنا ہوگاجو31 جنوری کو بینونی میں ہوگا۔

Advertisement

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل بھی پوچیف اسٹروم میں ہی کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سپر لیگ سیمی فائنلز 4 اور 6 فروری کو جبکہ فائنل 9 فروری کو ہوگا۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں  نے  شاندار کارکردگی دکھانے  کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، ٹکٹوں کی قیمت مقرر

اس حوالے سے قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اعلیٰ سطحی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی بہت پر جوش ہے۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم گذشتہ 8 ماہ سے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی موجودگی قومی انڈر 19 اسکواڈ کے لیےحوصلہ افزائی کا سبب ہے۔

Advertisement

کپتان قومی انڈر 19 ٹیم نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت سےنوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم گذشتہ سال جون/جولائی میں جنوبی افریقا کا کامیاب دورہ کرچکی ہے۔

میگا ایونٹ کی تیاریوں کی غرض سے ترتیب دی گئی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف  0-7  سے کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ سے قبل دو وارم اپ میچز میں شرکت کی، جہاں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم،  نائیجیریا اور سری لنکا کو بالترتیب 9 اور 4 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ایونٹ کا چیمپئن اور تین مرتبہ رنرزاپ رہ چکا ہے۔ پاکستان نے 2004 اور 2006 میں لگاتار دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر