Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے کی طلب روکنے کے لئے چند حیرت انگیز طریقے

Now Reading:

کھانے کی طلب روکنے کے لئے چند حیرت انگیز طریقے

کھانے کے شوقین افراد کے لئے ایک خاص جملہ کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ کھانے کے لئے جیتے ہیں یہ ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں جب  بھی کھانے کے لئے کہا جائے تیار رہتے ہیں گویا انہیں کھانے کی طلب ہوتی ہے اکثر افراد اپنی اس عادت سے پریشان بھی رہتے ہیں۔ اس طرح ایسے افرد جو بے وقت اور بھوک نہ لگنے کے احساس کے باوجود کھاتے ہیں اکثر موٹاپے اور دیگر بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان افراد کو کھانے کی طلب یا لت سے نجات دلانے کے لئے یہاں پرچند منفرد اور حیرت انگیز طریقے بیان کئے جارہے ہیں جو ان کی اس عادت سے چھٹکارے دلانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

اپنا دھیان بٹائیں

اگر صرف آئس کریم ہی کھانی ہے تو یہ طلب ہے بھوک نہیں۔ طلب عام طور پر 10 منٹ تک رہتی ہے۔ جب ایک بار آپ یہ پہچان لیتے ہیں کہ یہ خواہش ہے تو اپنے ذہن اور توجہ کو دوسری جانب موڑ دیں، آپ ایسا  کسی کو فون کر کے، کچھ دیر کے لیے باہر نکل کریا موسیقی سن کر کر سکتے ہیں۔

کسی کو گلے لگائیں

Advertisement

گلے ملنے اور دوسری طرح کے جسمانی محبت کے انداز آکسیٹوسین کے اخراج کا سبب بنتے ہیں۔ یہ ایک بہتر محسوس کرانے والا کیمیکل ہے جو ہیجانی ہارمون کا مقابلہ کرتا ہے۔ اس طرح آپ خوشی اور سکون محسوس کرتے ہیں۔  لہذا اس طرح آپ کو کھانے کی طلب کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ روزانہ 6 سے8 مرتبہ گلے ملنے کی کوشش کریں جس کا دورانیہ  10 سے 20 سیکنڈ تک ہو۔

منٹ سے بھرپور تازگی حاصل کریں

آپ اپنے دانتوں کو برش کریں یا ماؤتھ واش سے غرارے کریں اس طرح جب آپ کا منہ صاف ہوجائے گا ۔ تو آپ کسی غذا کو کھانا نہیں چاہیں گے۔

پریشر پوائنٹ پر مساج کریں

ایکیوپریشر پوائنٹس کے ذریعے تناؤ کو دور کرنے سے ہائپوتھیلمس کو منظم کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ آپ کے دماغ کا وہ حصہ جو بھوک اور تناؤ کے ہارمونز کو کنٹرول کرتا ہے۔ کھانے کی خواہش کو روکنے کے لیے، دونوں ہاتھوں سے ریڑھ کی ہڈی کے دونوں اطراف کی مالش کریں جہاں آپ کے بالوں کی لکیر آپ کی گردن سے ملتی ہے۔ اسے 2 سے 3 منٹ تک جاری رکھین۔

 پاور نیپ لیں

Advertisement

جب آپ تھک جاتے ہیں تو کھانے کی طلب بھی چپکے سے جاگ جاتی ہے۔ ایسی صورت میں اپنی توجہ  تھکاوٹ پر مرکوز کریں، دروازہ بند کر کے کچھ دیر کے لئے آنکھیں موند کر لیٹ جائیں تاکہ دوبارہ توانائی بحال ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر