ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلا گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ایک درست فیصلہ ثابت ہوا اور سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔
افغانستان کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بیٹنگ میں افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ اننگ کھیل کر 40 رنز بنائے جبکہ حضرت اللہ زازئی 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بولنگ میں افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کے بولرز نے سری لنکن بلے بازوں کو ابتداء سے ہی مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے دوسرے ہی اوور میں صرف 5 رنز پر 3 بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔
سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پاکسا 38 اور چمیکا کرونا رتنے 31 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ صرف دنشکا گناتھیلاکا (17 ) ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔
Innings break! Sri Lanka end the first half, all-out.
3 wickets for Farooqi, and a dominant display from AFG!
They need 106 to win.SL 105 all out, after 19.4 ov#AsiaCup2022 #ACC #GetReadyForEpic #SLvAFG
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 27, 2022
https://twitter.com/ACBofficials/status/1563523023180664832
Sri Lanka squad for the 1st match vs Afghanistan!#RoaringForGlory #AsiaCup2022 #SLvAFG pic.twitter.com/HV0YdmMgR9
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) August 27, 2022
https://twitter.com/OfficialSLC/status/1563522575040294913
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
