Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

Now Reading:

ملک میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی
کورونا

کورونا

ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.60 فیصد رہی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 1.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 871 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 270 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

امریکا کا پاکستان کے لیے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 118 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان  کو کووڈ۔ 19 سے بچاؤ کے لیے سات کروڑ 70 لاکھ  ویکسین کی فراہمی کے  عزم  کے تحت  ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہو گیا تھا۔

Advertisement

امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد آج سے شروع ہو جائے گی، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

امریکی  سفیر ڈونلڈ بلَوم نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ویکسین، دیگر سامان اور تربیت فراہم کی ہے، دونوں ممالک کو کووڈ-19 سے نمٹنے  کے لیے مِل جُل کر کام کرنے کا موقع میسر ہوگا۔

امریکی  سفیر ڈونلڈ بلَوم نے کہا کہ امریکہ  پاکستان کو سب سے زیادہ کووڈ-۱۹ ویکسین عطیہ کرنے والا واحد مُلک ہے، پاکستان  میں جاری  انسداد کورونا مہم کی معاونت کے لیے یو ایس ایڈ کی جانب سے دو کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔

 انفیکشن کنٹرول کے قواعد پر عمل کریں

فاصلہ رکھیں، اکثر ہاتھ دھویئے دن میں کئی بار ہاتھ دھویئے، بھیڑ والی جگہوں پر لوگوں سے ملنے سے گریز کریں، اگر آپ بیمار ہو تو گھر میں ہی رہیں، اگر آپ کو کورونا کی علامات ہیں تو اپنا خود کورونا ٹیسٹ کروایئے اور ایسی جگہوں پر ماسک پہنیں جہاں آپ لوگوں سے اپنا فاصلہ نہیں رکھ سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر