
گنج پن انسان کو دماغی طور پر کافی پریشان کر دیتا ہے کیونکہ اس طرح وہ انسان لوگوں کے درمیان آنے سے گھبراتا ہے لیکن سائنسدانوں نے گنج پن سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
آج ہم گنج پن کے شکار لوگوں کے لیے ایسی خوشخبری لائے ہیں جو کہ آپ کو خوش کر دے گی۔
گنج پن سے مردوں کے موڈ میں کافی تبدیلی آجاتی ہے اور وہ ذرا ذرا سی بات پر غصہ ہوجاتے ہیں۔
امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گنج پن کے شکار افراد معاشرے میں عام مردوں کے مقابلے میں زیادہ غالب ہوتے ہیں، یعنی ان کی شخصیت عام مردوں کے مقابلے میں حاوی ہوتی ہے۔
گنج پن کے شکار افراد سماجی طور پر کافی اچھا مقام رکھتے ہیں اور یہ بات کئی ایسے مردوں کی جانب سے کی گئی ہے جو گنج پن کا شکار تھے۔
اسی تحقیق میں یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ گنج پن کے شکار افراد زیادہ سچے، ایماندار اور ذہین ہوتے ہیں۔
دوسری جانب پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فرینک نے بھی اس تحقیق کی تائید کرتے ہوئے گنج پن کے شکار افراد کو طاقتور، حاوی ہونے والا اور کامیاب قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News