Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب زدگان کی مدد وبحالی کیلئے کام کرنا ہے، صوبائی وزیر صنعت

Now Reading:

سیلاب زدگان کی مدد وبحالی کیلئے کام کرنا ہے، صوبائی وزیر صنعت
میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد وبحالی کیلئے کام کرنا ہے۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ایوان صنعت وتجارت لاہور پہنچے جہاں انکی ایوان صنعت وتجارت کے صدر نعمان کبیر، سنیئرنائب صدر رحمان عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور بورڈ ممبران سے ملاقات ہوئی۔

‘صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں’

اس موقع پر اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں، انڈسٹری کے حوالے سے بننے والے بورڈز میں چیمبرز آف انڈسٹری اینڈ کامرس کو مناسب نمائندگی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں 1450 نئے کارخانے لگ چکے ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹس کی 100فیصد آباد کاری حکومت کی پالیسی ہے۔

Advertisement

‘بجلی اور گیس کے ٹیرف بڑھنے سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے’

صوبائی وزیر نے کہا کہ بجلی اور گیس کے ٹیرف بڑھنے سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے، بزنس فرینڈلی ہونے کی دعویدار وفاقی حکومت چیمبر ز آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے مسائل پر توجہ دے۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ سیلاب نے ہر طرف تباہی مچائی ہے، ہمیں ملکر سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کے لئے کام کرنا ہے۔

دوسری جانب صدر ایوان صنعت وتجارت نعمان کبیر نے کہا کہ شہر کے نئے ماسٹر پلان کی تیاری حکومت پنجاب کا مستحسن اقدام ہے۔

حکومت کا بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

حکومت نے مزید مشکل فیصلے کرنے کی تیاری کرلی، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنے کے لیے بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی، اخراجات کم کیے جائیں گے اور ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےنیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا، حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر