Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی جیلوں میں ہزاروں قیدی ایڈز اور دیگر مہلک بیماریوں کا شکار

Now Reading:

ملک کی جیلوں میں ہزاروں قیدی ایڈز اور دیگر مہلک بیماریوں کا شکار
ملک کی جیلوں میں ہزاروں قیدی ایڈز اور دیگر مہلک بیماریوں کا شکار

پاکستان میں وفاقی وزارتِ انسانی حقوق کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں قید پانچ ہزار سے زائد قیدی ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستانی جیلوں میں قیدیوں کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔

ملک بھر کی جیلوں میں ہزاروں قیدی ایچ آئی وی ایڈز اور دیگر مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔

رپورٹ  میں  میں ہزاروں قیدیوں کے ایڈز سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں کل 5189 قیدی انتہائی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں سے 425 قیدی ایڈز اور 1832 ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں ۔

Advertisement

پنجاب کی جیلوں میں 255 مرد اور 2 خواتین، سندھ میں 115 مرد اور ایک عورت، خیبر پختون میں 39 ، جب کہ بلوچستان کی جیلوں میں 13 قیدی ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب کی جیلوں میں 290 مرد اور 8 عورتیں ذہنی مرض میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 50، کے پی میں 235 اور بلوچستان میں 11 قیدی ذہنی مریض ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں 65 فیصد سے زیادہ قیدی سزا یافتہ ہی نہیں اور کیسز زیر سماعت ہیں، پنجاب کی جیلوں میں قید 55 فیصد، خیبر پختونخوا میں 71 ، سندھ میں 70 اور بلوچستان میں 59 فیصد قیدیوں کے کیسز کا فیصلہ ہی نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر