Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی مالیاتی ادارے کا پاکستان کو1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری

Now Reading:

عالمی مالیاتی ادارے کا پاکستان کو1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو1.1 ارب ڈالرجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے لئے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔

ایگزیکٹیو بورڈ نے آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت کی جون 2023 تک توسیع کی منظوری دی ہے جبکہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے بجائے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 6.5 ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ڈومیسٹک اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے اور سماجی اخراجات کی حفاظت کرے گا اور مالیاتی استحکام کی حفاظت، مارکیٹ کی طرف سے متعین شرح تبادلہ کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔

اسکے علاوہ تعمیر نو کے ساتھ ساتھ مالی نظم و ضبط اور قرض کی پائیداری کو یقینی بنائے جائے گا۔

Advertisement

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان ایک مشکل معاشی موڑ پر ہے اور معاشی مشکلات حد سے زائد ہونے کی وجہ سے مالی سال 22 میں بڑے مالی اور بیرونی خسارے ہوئے ہیں تاہم رواں سال افراط زر میں اضافہ ہوا اور ریزرو بفرز ختم ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے تحت پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر قرض ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مشکل فیصلے لئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل فیصلوں کی وجہ سے ہی پاکستان دیوالیہ ہونے سے محفوظ ہوا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر