Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین شاہ کو آرام نہ کروانا مجرمانہ فعل ہے، محمد حفیظ

Now Reading:

شاہین شاہ کو آرام نہ کروانا مجرمانہ فعل ہے، محمد حفیظ

محمد حفیظ کی ذکا اشرف سے ملاقات

سابق کپتان محمد حفیظ نے شاہین شاہ کو آرام نہ کروانا مجرمانہ فعل قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کے حوالے سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے کیونکہ وہ صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا بہترین پروڈکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ تیار ہورہے ہیں اور دنیا انہیں دیکھنا چاہتی ہے، ہمیں ان کی مکمل دیکھ بھال کرنی چاہیے۔ شاہین شاہ کے حوالے سے جو رپورٹ آئی ہیں انہیں دیکھتے ہوئے شاہین کو 4 سے 6 ہفتے مکمل آرام کا موقع دینا چاہیے تھا جو نہیں دیا گیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے

محمد حفیظ کہتے ہیں کہ یہ ایک مجرمانہ فعل ہے اور ہمیں اس ضرور دیکھنے کی ضرورت ہے، اب انہیں انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ دو ہفتے پہلے ہی یہ فیصلہ کرلینا چاہیے تھا۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1564634875675680769

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Advertisement

تاہم آرام نہ کرنے کی وجہ سے ان کے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی تھی جب کہ انہیں آرام دینے کی بجائے نیدرلینڈز بھیج دیا گیا تھا جہاں وہ کوئی میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ کے معاملے میں غفلت سے کام لیا گیا ہے کیونکہ اگر انہیں پہلے ہی آرام کروایا جاتا تو ایشیاکپ سے قبل وہ فٹ ہوسکتے تھے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ لیگمنٹ کے کھنچاؤ میں 4 سے 6 ہفتے مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ شاہین شاہ سے نہیں کروایا گیا جس کی وجہ سے اب صورت حال باعث تشویش ہے۔

تاہم اب کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ کو انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ بھیج دیا ہے، جہاں وہ اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر