Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف تحریک انصاف کی ترمیمی درخواست دائر

Now Reading:

نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف تحریک انصاف کی ترمیمی درخواست دائر
سپریم کورٹ

فوجی عدالتوں میں سویلینزکاٹرائل؛ فل کورٹ بنانے کی درخواست پرفیصلہ کل سنایاجائےگا

نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے ترمیمی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں تحریکِ انصاف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترامیم مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئیں۔ چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیارصدرسے لے کر حکومت کے حوالے کردیا گیا۔

تحریکِ انصاف کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار صدر سے لے کرحکومت کے حوالے کرنے کا مقصد نیب چیئرمین پراثرانداز ہونا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایسے وزرا، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور پبلک آفس ہولڈرزجن کو سزائیں ہو چکیں نیب قانون سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے ذریعے وائٹ کالرکرائمز کو ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف پیش کیا گیا کہ نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے بعد جعلی بنک اکاؤنٹس کے ملزمان بری ہو جائیں گے۔ بے نامی دار کی تعریف تبدیل کرکے ان ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا جن کو مقدمات کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر