Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے، وزیر داخلہ

Now Reading:

نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے، وزیر داخلہ

  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ اور “نادرا بائیکر سروس “کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

چیئرمین نادرا نے  وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی اور سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے چئیرمین نادرا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں بڑے قصبوں  میں نادرا رجسٹریشن کیلئے سمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے، نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے۔

Advertisement

 وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔

دوسری جانب چئیرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا، شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس  سے مستفید ہو سکیں گے۔

 چیئرمین نادرا کا مزید کہنا تھا کہ اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر