
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُن کی شادی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے نہیں ہوئی تھی تب لوگ اُنہیں کہتے تھے کہ دپیکا تمہاری اوقات سے باہر ہے۔
حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ نے فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کی جبکہ ایوارڈز تقریب میں رنویر سنگھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا۔
Victory! ❤️#RanveerSingh looks elated as he poses with the Award for the Best Actor in a Lead Role (Male) for #83 at the 67th #Wolf777newsFilmfareAwards 2022.#FilmfareAwards #FilmfareAwards2022 pic.twitter.com/n17KnxPjZJ
— Filmfare (@filmfare) August 31, 2022
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تقریب کی میزبانی کے دوران رنویر سنگھ نے خود اور وکی کوشل کو خوش قسمت ترین انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں شہزادوں کی زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اور وکی خوبصورت اور دراز قد کے نوجوان ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے فلم انڈسٹری میں 12 سال تک محنت کر کے مشکل سے اپنی کمائی سے حال ہی میں کروڑوں روپے کی مالیت کا عالیشان گھر خریدا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ جب اُن کی اور دپیکا پڈوکون کی شادی نہیں ہوئی تھی اور جب وکی کوشل اور کترینہ کیف بھی میاں بیوی نہیں بنے تھے تب لوگ اُنہیں اور وکی کوشل کو طعنے دیا کرتے تھے کہ دپیکا اور کترینہ اُن کی اوقات سے باہر ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
میزبانی کے دوران رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم ‘تخت’ میں وہ اور وکی کوشل دونوں بھائی کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی بہترین اداکاری پر ایوارڈ ملا جبکہ وکی کوشل کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
#FilmfareAwards #FimfareAwards2022 pic.twitter.com/e8mWJmyqov
— Filmfare (@filmfare) August 31, 2022
واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی جبکہ وکی اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں شادی کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News