اداکارہ حرا مانی کے شوہر بھی اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے

اداکارہ حرا مانی کے شوہر بھی اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اداکارہ حرا مانی دن با دن کامیابیوں کا سفر طے کرتی جا رہی ہیں جس پر ان کے شوہر بھی ان کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے۔
کامیڈین اداکار سلمان شیخ بالمعروف مانی نے انسٹا گرام پر پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی جانب سے حرا مانی کو بہتری اداکارہ کے لیے نامزد کیے جانے پر ووٹ کاسٹ کرنے کی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اداکار نے پوسٹ کی کیپشن میں اپنی اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور بتایا کہ پاکستان میں شاید ہی کوئی اداکارہ ہو جس نے اپنا کیریئر بطور میزبان اور کامیڈی کے ذریعے شروع کیا ہو۔
مجھے کامیاب ہونے کے لیے فواد خان کی ضرورت نہیں، حرا مانی
مانی نے کیپشن میں لکھا کہ اداکارہ نے شوبز میں آنے سے پہلے شادی کی، 2 بچوں کے بعد سنجیدہ اداکاری میں اول پوزیشن حاصل کی ۔
اداکار مانی نے اپنی اہلیہ حرا کے لیا کہا کہ انہوں نے مختصر وقت میں سب کچھ حاصل کرلیا ہے۔
مانی نے یہ بھی کہا کہ تم ایک با صلاحیت اداکارہ ہو، مزے کی بات یہ ہے کہ ایکشن سے پہلے اور کٹ کے بعد تم ایک منکسر المزاج گھریلو سی حرا ہو۔
گزشتہ روز قبل اداکرہ نے بتایا تھا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے آخر کس کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے بتای اتھا کہ اُن کی کامیابی اور شہرت کی وجہ اُن کے شوہر مانی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی کامیابی کی وجہ بتائی تھی۔
آج کل ہر چینل پر حرامانی کا ڈرامہ آن ائیر ہے لیکن میرے پاس تم ہو ڈرامہ میں ٹیچر ہا نیہ کے کر دار نے انھیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ شہرت سے ہمکنا ر کر دیا ہے۔
حرام ما نی نے شو بز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد نہایت کم وقت میں شہرت حاصل کی جس کا تمام سہراوہ اپنے اداکار شوہر مانی کو دیتی ہیں۔
یاد رہے کہ حرا کے شوہر ما نی کسی تعریف کے محتاج نہیں،وہ کئی سالوں سے اداکاری،کامیڈی،اسکرپٹ رائٹنگ،میزبانی اور منفرد ٹاک شوز کر کے مدا حوں سے داد وصول کر تے رہتے ہیں۔
اداکارہ حرا نے اپنی شئیر کی گئی ویڈیو میں مدا حوں کو بتایا تھا کہ جب آج سے گیارہ سال قبل میں صرف ایک عام سی لڑکی تھی اور میری شادی ایک مشہور شخصیت یعنی مانی سے ہوئی اور اُس وقت مجھے صرف مانی کی بیوی کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ اُسی زمانے میں مجھے ایک شو کی آفر ہوئی تھی تو میں بہت ڈر گئی تھی اور سوچ میں پڑگئی تھی کہ میں یہ کر بھی پاؤں گی یا نہیں کیونکہ اُس وقت میرا بڑا بیٹا مزمل بھی تھا۔
حرا مانی نے مزید بتا یا تھا کہ میں یہاں اپنے شوہر مانی کی جتنی تعریف کروں اُتنی کم ہے کیونکہ مانی نے مجھے یقین دِلایا تھا کہ حرا کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا ہےاور تم سب کر سکتی ہو۔
حرا نے کہا کہ مجھے آج جتنی بھی شہرت اور کامیابی ملی ہے وہ صرف اور صرف مانی کی وجہ سے ملی ہے،ہر مرد کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی ماں، بہن اور بیوی میں یہ اعتماد پیدا کرے کہ ہاں وہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ حرا نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہماری زندگی میں کسی بھی ایسے شخص کا ہونا بہت ضروری ہے جو ہماری صلاحیتوں کو، ہماری طاقت کو بڑھانے میں مدد کرے،انہوں نے مزید لکھا تھا کہ میری زندگی میں ایسا شخص مانی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News