صوبہ بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر انسداد پولیو مہم ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم بارشوں اور سیلاب کے باعث پیدا صورتحال کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سیلاب کی صورتحال، بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کیلئے ملتوی
اس سے قبل بلوچستان میں 29اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 29اگست سے شروع ہونی تھی تاہم صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کو ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
پولیو کی تشخیص
سفید بالوں کے دھبے پولیو کی واضح اور یقینی علامات ہیں، چونکہ بالوں کی یہ خرابی کسی ایک طبی حالت سے وابستہ نہیں ہے، اس لیے درست تشخیص ہو سکتی ہے، کیونکہ بچوں میں سفید بال نایاب ہوتے ہیں اس لیے بچوں کا فوری چیک اپ کروانا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایک سنگین طبی حالت کی علامت ہو سکتی ہے جیسے پولیو، سوزش، یا جلد کا کینسر وغیرہ ۔
پولیو پھیلنے کی وجوہات
ماہرین اس حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا مرض ہے جو چھونے سے پھیلتا ہے، یعنی اس بیماری کو ہم چھوت کی بیماری بھی کہ سکتے ہیں جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے کیونکہ ان میں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے، یہ مرض متاثر شخص کے فضلہ سے پھیلتا ہے، یہ فضلہ گٹر کی نالیوں میں جاتا ہے اور پانی میں مکس ہو کر دوسرون کو متاثر کرتا ہے، اس کا وائرس ہوا میں پھیل کر ہماری خوراک میں شامل ہوجاتا ہے اور ہم اس خوراک کو استعمال کرتے ہیں۔
ہمارے یہاں چونکہ سیورج کا نظام بہت اچھا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس وائرس کو پھیلنے میں زیادہ دقت نہیں ہوتی اور یہ باآسانی ہمیں متاثر کر دیتا ہے۔
پولیو کا وائرس بچے کے منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ گلے ، معدے، اور آنتوں میں 3 سے 5 روز تک پرورش پاتے ہوئے قبض، قہ، بازو یا ٹانگ میں درد اور گردن میں درد کا سبب بنتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
