
15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، شیخ رشید
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں اوردکانیں بند ہونگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔
حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے،کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چوہلے میں سےایک ہی چل سکتا ہے۔اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 3, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ وزیروں کا جمعہ بازارلگا ہے، کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں، میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل یا چوہلے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے، کوئی بھی اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیٹرول اوربجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں ، دکانیں بند ہونگی اور لوگ سڑکوں پرہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News