Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، ثناء میر ڈراپ

Now Reading:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، ثناء میر ڈراپ
ثناء میر

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بسمہ معروف کپتان مقرر جبکہ سابق کپتان ثناء میر کو ڈراپ کردیا گیا۔

قومی ویمنز ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کپتان بسمعہ معروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان  کیا۔

عروج ممتاز نے کہا کہ  ٹیم  کی سلیکشن میں حالیہ پرفارمنس کو مد نظر رکھا  گیا ہے، ثناء میر کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔وہ بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن ان کی حالیہ  پرفارمنس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈراپ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انعم  امین بھی نئے بال سے بالنگ کرتی ہیں اور ان کا بنگلہ دیش کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دیگر پلیئرز جو نیچے  سے آر ہی  ہیں  اور پرفارم کر رہی ہیں ہم نے انہیں بہت پرکھا ہے، سب پرفارمنگ پلیئرز کو موقع ملنا چاہیے۔

عروج ممتاز نے کہا کہ جو نئی لڑکیاں ٹیم میں شامل کی گئی ہیں وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں۔ہمارا ٹیم کامبی نیشن اچھا ہے،ٹیم گراف میں وقت کے ساتھ  ساتھ بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینز کرکٹ ٹیم کا ویمن کرکٹ سے موازنہ نہیں کرسکتے۔مینز کرکٹ میں مواقع بہت زیادہ ہوتے  ہیں جبکہ ویمن کرکٹ میں محدود مواقع ہوتے ہیں۔

Advertisement

پی ایس ایل کے ٹکٹو ں کی فروخت کا آغاز آج سے، قیمت انتہائی کم

چیف سلیکٹر نے کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ویمن ورلڈ کپ بہت بڑا ایونٹ ہے اور وہاں پریکٹس میچز بھی  کھیلیں گے۔تمام ڈومیسٹک و انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم بنائی ہے۔

عروج ممتاز نے کہا کہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتل ہے۔ٹیم کی تمام لڑکیوں کی اوسط عمر 24 سال ہے۔

پاکستان انڈر19 ٹیم کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

قومی ویمنز ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

بسمعہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانہ بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ وددو، عمیمہ سہیل، سدرہ نواز،عمیمہ سہیل،سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال اور ندہ ڈار ۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے  8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح
گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر