Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری

Now Reading:

نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری
احتساب عدالت

احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت کڈنی ہل ریفرنس کے بعد ایک اورریفرنس نیب کو واپس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا نیب ریفرنس نیب کو واپس ہوگیا۔

ریفرنس واپس ہونے سے نامزد ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرمحمد علی کو بڑا ریلیف مل گیا۔

احتساب عدالت نے ادویات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ ۔ جج سید اصغرعلی نے احکامات جاری کیے۔

احتساب عدالت نے کہا کہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

Advertisement

ڈاکٹر محمد علی سمیت دیگر تمام ملزمان کو بھی ریلیف مل گیا۔ ڈاکٹر محمد علی جانب سے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے دلائل دیے۔

قاسم نوازعباسی نے دلائل میں کہا کہ ریفرنس نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت ریفرنس نیب کو واپس بھیجے یا خارج کردے۔

سابق سیکرٹری ارشد فاروق فہیم پہلے ہی کیس میں بری ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اوراعجاز ہارون کو احتساب عدالت سے ریلیف ملا۔

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سے جڑے کڈنی ہلز ریفرنس کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترمیمی بل 2022 کے تحت ریفرنس نیب کو واپس کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ نیب ترمیمی بل کے تحت ریفرنس عدالت کے دائرہ اختیارمیں نہیں۔

Advertisement

ریفرنس میں اعجازہارون، ندیم مانڈوی والا ، طارق محمود سمیت سات ملزمان نامزد تھے۔ ملزمان نے نیب ریفرنس کو چیلنج کررکھا تھا۔

درخواست میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیارکو چیلنج کیا گیا تھا۔

احتساب عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ملزمان پر 151ملین روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر