Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس نااہل ٹولے کو پراپگینڈا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، فرخ حبیب

Now Reading:

اس نااہل ٹولے کو پراپگینڈا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اس نااہل ٹولے کو پراپگینڈا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے جھوٹے نوسرباز عوام کو گمراہ کرنے کے لئے سرکاری عمارتوں اور وسائل کا استعمال کرتے ہیں، یہ چور پہلے تو جھوٹ بولتے ہیں اور پھر ٹی وی پر آکر مظلوم بننے کی اداکاری کرتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ چین نے وضاحت سے بتایا کہ عمران خان کے دور حکومت میں سی پیک پر کام بلکل بھی متاثر نہیں ہوا، ن لیگ کے دور میں 845 کلومیٹر اور تحریک انصاف کے تین سالہ دور میں 1753 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی، ہمارے دور میں بجلی کا کوئی بحران نہیں تھا، نہ لوڈشیڈنگ تھی اور آج کل ملک میں بجلی مہنگی اور ناپید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت لگاتار بڑھتی جا رہی ہے، ٹیکس ملا کر 50 روپے فی یونٹ تک ہو چکی ہے، آج کل بجلی کی پیداوار میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے مہنگے پلانٹ ہیں، عمران خان کی ہر پالیسی عوام پر بوجھ کم کرنے کی تھی، امپورٹڈ حکومت تو عوام پر بوجھ بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا قرض اس امپورٹڈ سرکار نے لیا، اس وقت ہمارا قرض 88 ارب روپیہ یومیہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے، ہمارے دور میں معیشت 6 فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی تھی مگر اب رواں سال 0.6 فیصد شرح نمو متوقع ہے، اس نااہل ٹولے کو پراپیگینڈے کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

Advertisement

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف پیکیج کے باوجود نہیں سنبھل رہی، کرائم منسٹر کی کابینہ کو مشورہ ہے، آپ سے کچھ نہ ہو پائے گا، ڈرامے بند کریں اور ملک کی جان چھوڑ دیں، ان چوروں کو عوام مسترد کر چکی، حقیقی آزادی کی تحریک ان کے تمام جھوٹے بیانیے بہا کر لے جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر