
نسیم شاہ نے آخری اوور سے قبل بلا تبدیل کرنے کی وجہ بتادی
شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے نیسم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت افغانستان کو شکست دے دی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 جاری ہے جس کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
اس میچ میں پاکستان نے نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت ناقابل یقین فتح اپنے نام کی جب کہ آخری اوور سے قبل نسیم شاہ نے بلا تبدیل کیا تھا جس کی وجہ انہوں نے بتادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ میں افغانستان کو شکست، پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے
میچ کے اختتام پر روی شاستری نے نسیم شاہ کو گفتگو کے لیے بلوایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’جب بیٹنگ پر آیا تو معلوم تھا کہ چھکا لگا سکتا ہوں لہذا میں نے کوشش کی اور کامیاب ہوگیا‘۔
بلا تبدیل کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’میرا بلا ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے میں نے ساتھ والے کھلاڑی سے بلا تبدیل کیا اور پھر اس سے چھکے لگے‘۔
انہوں نے مزید کہا یہ میچ یادگار رہے گا اور سب یہ بھول جائیں گے کہ میں ایک بولر ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان نےفائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے جس میں ان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جب کہ اس میچ میں پاکستان نے 1 وکٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد نبی نے پاکستان کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو پاکستان نے آخری اوور میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کی بدولت پورا کیا۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ نے اس میچ میں 4 گیندوں پر 14 رنز اسکور کیے جب کہ بولنگ میں انہوں نے 19 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News