Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے میں احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ہوئی جس میں چودھری پرویز الٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت فی خاندان ماہانہ سبسڈی میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پنجاب احساس پروگرام کے تحت مختلف ویلفیئر پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

چودھری پرویز الٰہی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندان آٹا، گھی اور دالیں مارکیٹ سے 40 فیصد سستی خرید سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی اداروں میں رہائش پذیر بچوں اور بزرگوں کیلئے کھانے کی فی کس رقم دوگنا کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور کھانے کے معیار و مقدار کو بہتر بنانے کیلئے فلاحی اداروں میں رہائش پذیر افراد کیلئے کھانے کی فی کس رقم میں اضافہ کیا ہے، کھانے کی فی کس رقم میں اضافے سے ایسے افراد کو معیاری اور وافر کھانا مل سکے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ احساس بل پنجاب اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے فلاحی منصوبے متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب احساس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں خواتین کیلئے ویلفیئر پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اسپیشل سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ الاٹمنٹ پالیسی کے تحت 5 فیصد ہارڈ شپ کوٹہ مختص کیا جائے گا، اسپیشل افراد کے لئے پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں کوٹہ متعارف کرایا جائے گا، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اسپیشل افراد کو سبسڈی دینے کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔

چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر