شمالی کوریا نے ملکی سلامتی کے لیے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست قرار دیتے ہوئے ایک قانون پاس کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اس فیصلے کو ’ناقابل واپسی‘قرار دیتے ہوئے جوہری تخفیف پر کسی بھی بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
شمالی کوریا کا نیا قانون اپنے تحفظ کے لیے کسی بھی ملک پر پیشگی ایٹمی حملے کا حق متعین کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ سخت پابندیوں کے باوجود پیانگ یانگ نے 2006 سے 2017 کے درمیان چھ جوہری تجربات کیے ہیں۔
شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے پڑوسیوں کو دھمکانے اور ممکنہ طور پر امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے روز بروز اپنی فوجی صلاحیت کو بڑھانا جاری رکھا ہواہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
