آج ہم آپکو ہری مرچ کھانے کے 5 ایسے فوائد بتائیں گے جن کا علم اکثر لوگوں کو نہیں ہوتا۔
ہری مرچ ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر اکثر کھانا ادھورا لگتا ہے، اس مصالحہ دار سبزی کو ہر کوئی استعمال کرتا ہے، سبزیوں اور دال کے ساتھ ساتھ اسے سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن اکثر لوگ اس کے فوائد کے بارے میں نہیں جانتے تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
وزن میں کمی:
ہری مرچیں کھانے سے جہاں متعدد موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے وہاں انہیں کھانے سے وزن میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔
نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید:
ہری مرچیں جہاں وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں وہیں یہ جلد اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں اور ان میں شامل وٹامنز کئی طرح کی بیماریوں اور مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔
دل کے امراض کے امکانات کم:
تحقیق کے مطابق ہفتے میں چار بار ہری مرچیں کھانے والے افراد میں دل کے امراض کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں جبکہ اس سے بعض کینسر کی اقسام کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے۔
آنکھوں کے لیے مفید:
ہری مرچیں آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، اس مرچ میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ بینائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
نزلہ زکام میں مفید:
ہری مرچوں میں موجود کیپسیسین ہماری ناک میں موجود بلغم کی جھلیوں کو متحرک کرتا ہے جو ہمارے بند نظامِ تنفس کو کھولتا ہے اور نزلہ زکام سے فوری نجات دلاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
