
قوم کو لسانیت سے نکل کر پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا ، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر افراد کے گھروں کی بحالی کے لیے پچاس ارب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے، تین کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، سیلاب سے متاثر افراد کے گھروں کی بحالی کے لئے پچاس ارب دیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مختلف سیلابی علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی دس ارب ڈالر ملے تھے اور 36 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی تھی، ملک میں اس وقت مہنگائی ہوئی ہیں اس کو تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت روڈ ٹوٹے ہیں ایک ارب کی مرمت کا خرچ ہے، نواز شریف کے پروجیکٹ کی وجہ سے 26 ہزار میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News