Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہدا ء کی یاد

Now Reading:

شہدا ء کی یاد

اس سال،چیف آف آرمی اسٹاف نے  6 ستمبر کا پورا دن بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں  کے  دورے کےلئے وقف کیا

پاکستان ہر  سال6 ستمبر کو  اپنا یوم دفاع مناتا ہے۔ایک ایسا  دن جب پاک فوج کی بے لوث قربانیوں اور انتھک عزم کو یاد کیا جاتا ہے ۔یہ دن 6 ستمبر 1965 کو ٹینکوں کی بڑی نفری کے ساتھ لاہور، سیالکوٹ اور پنجاب کے دیگر علاقوں پر بغیر کسی اعلان جنگ کے بھارتی افواج کے خلاف پاکستان کی تاریخی جیت کی علامت ہے۔تاہم، پاکستانی فوج کی بہادرانہ کوششوں نے، قوم کی  بھرپور حمایت سے، لاہور پر قبضہ کرنے کی بھارت کی کوششوں کو  کامیاب نہ ہونے دیا۔ تقریباً 3 ہفتوں کے بعد، اقوام متحدہ کی جنگ بندی کال کے بعد، جنگ کا خاتمہ ہوا۔اس لڑائی کے دوران بے شمار جانیں ضائع ہوئیں اور بے شمار قربانیاں دی گئیں۔ پاک فوج  کی شاندار بہادری پر ملک 1965 کی جنگ کے شہدا ء اور غازیوں کے اعزاز میں یوم دفاع مناتا ہے۔ یہ سال بھی کچھ  مختلف نہ تھا ۔ پاکستان کا یوم دفاع انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملک میں حالیہ قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کو خصوصی توجہ دی گئی۔دن کا آغاز تمام آرمی یونٹس، نیول اسٹیبلشمنٹس اور ایئر فورس بیسز پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا۔ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ملک کے سب سے بڑے بہادری اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والوں  سمیت  دیگر  شہداء کی تمام یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس کے ساتھ ہی  میجر جنرل کامران نذیر ملک نے 1948 میں آزاد کشمیر کے علاقے تل پتری کے مقام پر جام شہادت نوش کرنے اور  نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے کیپٹن محمد سرور شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ میجر جنرل تبسم حارث نے طفیل آباد میں میجر طفیل محمد شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ میجر طفیل محمد نے 1958 میں سابق مشرقی پاکستان میں لکشمی پل پر شہادت قبول کی۔میجر جنرل ہارون اسحاق راجہ نے گجرات کے قریب لادیاں میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 1965 میں برکی لاہور میں جام  شہادت  نوش کیا ۔ میجر جنرل ندیم اشرف نے جہلم میں میجر محمد اکرم شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ میجر محمد اکرم نے سابق مشرقی پاکستان کے ضلع ہلی میں شہادت کا مقام  حاصل کیا۔

میجر جنرل ملک امیر محمد خان نے لاہور میں میجر شبیر شریف شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔میجر شبیر شریف نے 1971 میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ میجر جنرل ممتاز حسین نے محفوظ آباد میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

لانس نائیک محمد محفوظ نے 1971 میں واہگہ بارڈر پر قوم کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔ میجر جنرل امجد علی خان خٹک نے گوجر خان کے قریب ڈھوک محمد حسین کے مقام پر سوار محمد حسین شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ سوار محمد حسین نے 1971 میں ظفروال سیکٹر میں دفاع کرتے ہوئے شہادت قبول کی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے بھی لانس نائیک سوار محمد حسین شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ میجر جنرل محمد عمر بشیر نے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان کی یادگار نشان حیدر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے گلتری سیکٹر میں جام شہادت نوش کیا۔ میجر جنرل جواد احمد قاضی نے کارگل جنگ میں قوم کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔میجر جنرل محمد عرفان خان نے نکیال سیکٹر میں نشان حیدر کے مترادف نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ہلال کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہدا کے متعلقہ رجمنٹل سینٹرز اور یونٹس کے دستوں نے اپنے عظیم جنگجو کے شاندار کارنامے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔

Advertisement

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی۔ کور کمانڈر نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اہلکار کیپٹن طحہٰ مرتضیٰ ہاشمی شہید کی قبر پر بھی گئے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل سعید نے امجد علی شاہ بخاری شہید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔جنوبی وزیرستان میں شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبہ کڑی کوٹ وانا میں ادا کر دی گئی۔

وزیر نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران شہادت قبول کی، اس آپریشن میں 4دہشت گرد  مارے گئے۔ شہید ہونے والے فوجی کی نماز جنازہ میں سول اور عسکری حکام کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خیبرپختونخوا جنوبی کے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد منیر افسر نے جوان شہید کی نماز جنازہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کیپٹن وزیر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

سیلاب سے متعلق امدادی دورے:

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع پاکستان  کے موقع  پر  بلوچستان کے دور دراز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔  آرمی چیف   ضلع جعفرآباد کے علاقے  اوستہ محمد  پہنچے اور  آرمی فلڈ ریلیف کیمپ کا  جائز ہ لیا ۔ اس موقع پر انہیں متاثرہ  علاقوں میں    جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جنرل  قمر   جاوید باجوہ نے فوجیوں سے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف  نے  فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے  موجودہ صورتحال کا درست اندازہ لگانے کےلئے  مقامی لوگوں کے ساتھ وقت گزارا  اور ان سے  مسائل دریافت  کیے ۔

جنرل قمر جاوید  باجوہ نے   سوئی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات  کے دوران  ان کی خیریت دریافت کی  اور   سیلاب کے بعد انہیں درپیش مسائل کے بارے میں  تفصیل سے  گفتگو  کی ۔ مقامی عمائدین نے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت میں ان سے ملاقات کرنے پر جنرل باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد آرمی چیف نے سوئی ملٹری کالج کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے میں مختلف تربیتی اور تعلیمی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے   فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی اور ادارے کے معیار کی تعریف کی ۔اس کے علاوہ سدرن کمانڈ اور ملتان کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے ضلع راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم اور طبی امداد کی فراہمی سمیت جاری امدادی کوششوں کا مشاہدہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل حیدر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹے متاثرین  کی مدد کرنے والے افسران  اور جوانوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ کور کمانڈر ملتان نے علاقے میں شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر