
بھارت میں ٹی وی بند کرنے پر بہو نے ساس کی تین انگلیاں کاٹ لیں اور ساتھ ہی شوہر کو بھی تھپڑ رسید کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشتڑا میں پیش آیا جہاں بہو نے ٹی وی بند کرنے پر نہ صرف ساس کی تین انگلیاں کاٹ لیں بلکہ شوہر کو بھی تھپڑ دے مارا۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بہو اور ساس کے درمیان جھگڑے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب صبح کے وقت وروشالی کلکرنی نامی خاتون بھجن گا رہی تھی جبکہ دوسری جانب ان کی بہو وجیا کلکرنی تیز آواز میں ٹی وی دیکھ رہی تھی۔
پولیس کے مطابق ساس نے آواز تیز ہونے پر غصے میں ٹی وی بند کر دیا جس پر بہو نے تیش میں آ کر ساس کی 3 انگلیوں پر کاٹ لیا اور مداخلت کرنے پر شوہر کو بھی تھپڑ رسید کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ بہو کے کاٹنے سے وروشالی کلکرنی کی تینوں انگلیاں کٹنے سے بچ گئی تاہم وہ زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر بہو کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News