Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دولہا کے والد، دلہن کی والدہ کے ساتھ بھاگ نکلے

Now Reading:

دولہا کے والد، دلہن کی والدہ کے ساتھ بھاگ نکلے
دولہا کے والد ، دلہن کی والدہ کے ساتھ بھاگ نکلے

دولہا کے والد راکیش  اور دلہن کی والدہ  سواتی کو جوانی کے دن  یاد آ گئے، دونوں نے محبت کو زندہ کردیا تو مبینہ طور پر دونوں فرار ہوگئے۔ بعد ازاں دلہا اور دلہن کا رشتہ بھی ختم ہوگیا اور ان کے شادی کے خواب بکھرگئے۔

   ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، یہ واقعہ بھارتی گجرات کے شہر سورت میں پیش آیا جہاں شادی فروری کے دوسرے ہفتے ہونے والی تھی، لیکن 48 سالہ راکیش جو کے دلہا کے والد ہیں اور 46 سالہ سواتی دلہن کی والدہ  شادی سے پہلے ہی بھاگ نکلے، جن کا اب تک کہیں پتہ نہیں چل سکا۔

شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ چند دن پہلے لڑکی کی والدہ، سواتی اور لڑکے کے والد، راکیش گھر سے فرار ہو گئے۔

دونوں خاندانوں نے ’گمشدگی‘ کی رپورٹ بھی پولیس تھانے میں جمع کروائی ہوئی ہے۔

جوڑے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ راکیش اور سواتی کئی برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہمسائے بھی رہ چکے ہیں۔

Advertisement

’راکیش اور سواتی کے بھاگنے کے بعد ان کے دوستوں سے ہمیں معلوم ہوا کہ ماضی میں بھی دونوں کا تعلق تھا، لیکن سواتی کی منگنی ان کے موجودہ شوہر سے ہو گئی تھی۔‘  

دلہا کے والد راکیش  کٹارگام کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے، تو دوسری طرف خاتون سواتی نوسری میں اپنا گھر چھوڑ کر بھاگ گئی۔ اس پر قوی شبہ ہے کہ وہ  دونوں فرار ہوگئے ہیں اور اہل خانہ کو انتہائی شرمناک صورتحال میں چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب دلہا اور دلہن کے گھر والوں نے پولیس میں گمشدہ افراد کی رپورٹ بھی  درج کروا دی ہے۔  خیال رہے کہ  دلہا اور دلہن منگنی کے بعد پچھلے ایک سال سے اپنی شادی کی تیاری کر رہے تھے۔

وہ ایک ہی برادری سے ہیں اور بزرگوں کو ان کی منگنی سے قبل اعتماد میں لیا گیا تھا۔ تاہم ، شادی سے بمشکل ایک ماہ قبل کی حرکت نے سب کو چونکا دیا ہے۔

خیال رہے کہ راکیش ایک ٹیکسٹائل کا کاروبار کرنے والا، جو پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتا ہے، 10 جنوری کے لگ بھگ اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

دلہا کے گھر والوں نے مزید کہا کہ ان کے بھاگنے کے بعد ان کے کچھ قریبی دوستوں نے ہمیں اطلاع دی کہ ماضی میں بھی ان کا رشتہ تھا۔

Advertisement

راکیش اور سواتی نے تو فرار میں ہی اپنی ادھوری محبت کو پانے کا واحد حل سمجھا، لیکن اہل خانہ کے لیے یہ شدید شرمندگی کا سبب بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر