Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفات سے پہلے ملکہ برطانیہ کا ہاتھوں سےلکھا جانے والا خفیہ خط منظر عام پر آگیا

Now Reading:

وفات سے پہلے ملکہ برطانیہ کا ہاتھوں سےلکھا جانے والا خفیہ خط منظر عام پر آگیا

ملکہ الزبتھ اب اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن ان سے جڑی یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہاہے۔

ملکہ برطانیہ کے ہاتھوں سے لکھے گئے خط کی قریب سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، یہ خط آسٹریلیا میں موجود ایک میوزیم کی عمارت میں ہے جسے شیشے کے تابوت کے اندر رکھا گیا ہے اور اسے مزید 63 سال تک نہیں نکلا جا سکے گا۔

 

ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں عمارت کی بحالی کے بڑے کاموں کے بعد لکھا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سی بی ڈی میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ میں ایک ٹائم کیپسول ہے جس میں مہاراج کے ایک خفیہ خط کے ساتھ سخت ہدایات درج ہیں کہ جس کے مطابق اس خفیہ خط کو سال 2085 تک اسے نہ کھولا جائے۔

 

ملکہ برطانیہ کے ذاتی اثاثے کتنے تھے اور اب ان کا کیا ہوگا؟

آپ کو یقیناً اس بات کا تجسس ہو گا کہ ملکہ برطانیہ جو اب اس دنیا میں نہیں رہیں انکے اثاثے کتنے تھے اور وہ اب کس کی ملکیت میں ہوں گے۔

حال ہی میں اس دنیا سے رخصت ہونے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے ذاتی اثاثوں کا تخمینہ 50 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے جو اب کے نئے بادشاہ چارلس سوئم کی ملکیت ہوں گے۔

Advertisement

 50 کروڑ ڈالر کے اثاثے ملکہ کے ذاتی تھے اس کے علاوہ شاہی خاندان کے اثاثے اس سے الگ ہیں جن کا تخمینہ 28 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

پاکستانی ہونے کے ناطے اب آپ سب کے ذہن میں ایک سوال آرہا ہو گا کہ ملکہ کے پاس یہ اثاثے کہاں سے آئے؟

دراصل ملکہ کو ٹیکس دہندگان کے پیسوں میں سے خصوصی گرانٹ جاری کی جاتی تھی۔

اس گرانٹ کا سلسلہ جارج سوئم کے دور میں شروع ہوا تھا، اس گرانٹ کی رقم 2021 اور 2022 میں 86 ملین پاؤنڈز  تھی۔

 یہ فنڈز سرکاری سفر، جائیداد کی دیکھ بھال اور ملکہ کے گھر کے کام یا دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ ملکہ نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی تھی جو انکی آمدن کا ذریعہ تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر