ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے اور ایک صحت مند ناشتے سے آپ کو قوت ملتی ہے۔
اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے، جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ نہار منہ اُبلا ہوا انڈا کھانا کیوں ضروری ہے؟ اگر نہیں جانتے تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
انڈوں میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے چونکہ انڈوں میں پروٹین زیادہ ہوتے ہیں اس لیے یہ میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انار کھانے کے 5 حیران کن فوائد
انڈوں میں دو ایسے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کی بینائی کو الٹرا وائلٹ شعائیں سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں اس کے علاوہ انڈے کم عمری میں موتیا ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتے ہیں۔
دماغی صحت کو برقرار اور صحت مند بنانے کیلئے بھی انڈوں کا استعمال بہت ضروری ہے، انڈوں میں وٹامنز اور منرلز کی بہترین مقدار ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کریلے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
انڈے میں موجود ضروری وٹامنز اور معدنیات دماغی خلیات، یادداشت، اعصابی نظام اور میٹابولزم کے کام کو برقرار رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
