Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف سلیکٹر کی پریشانیوں میں اضافہ

Now Reading:

چیف سلیکٹر کی پریشانیوں میں اضافہ

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے لیے گرین شرٹس کی سلیکشن پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔

نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر کے لیے ٹیم سلیکشن دہکتا انگارہ بن چکی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سلیکٹرز پریشان ہیں کہ انگلینڈ سیریز، دورہ نیوزی لینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کا شامل کیا جائے اور کن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں سپر فور اور فائنل میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے حوالے سے دوبارہ مشاورت کا فیصلہ کیا جائے گا، جس میں بعض کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی، فخر زمان اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑ چکی ہے۔

Advertisement

نجی میڈیا کے مطابق فائنل میں شکست اور کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث سلیکٹرز کی نگاہیں شان مسعود پر ٹکی ہیں جو اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔

نجی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا تھا اور مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کا اعلان منگل کو ہونا تھا لیکن سری لنکا کے خلاف دو میچوں میں شکست نے پورے پلان پر پانی پھیر دیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ایشیا کپ کا فائنل ساتھی سلیکٹرز کے ساتھ ملتان میں دیکھا، جہاں وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا جائزہ لینے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹرز محمد وسیم سلیکٹرز سے ابتدائی بات چیت کے بعد لاہور واپس آگئے ہیں۔ وہ کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر ان سے مشاورت کی جا سکے۔

نجی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، مجوزہ ٹیم سلیکشن میں شاہین شاہ آفریدی کا نام سرفہرست ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم سات ٹی ٹونٹی میچز کے لیے 15 ستمبر کو کراچی پہنچ رہی ہے جب کہ پی سی بی کو 15 ستمبر سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان کرنا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں شکست کے بعد ہونے والی تنقید سے بچنے کے لیے سلیکشن کمیٹی اب ایسے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے جو آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر