Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل بلوچستان ٹرانسپورٹ کا آج سندھ بلوچستان شاہراہ کو مکمل بند کرنے کا اعلان

Now Reading:

آل بلوچستان ٹرانسپورٹ کا آج سندھ بلوچستان شاہراہ کو مکمل بند کرنے کا اعلان
بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو مکمل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بلوچستان دورے صرف دیکھاوے تک محدود ہیں،  سندھ جانے والی شاہراہ آج بند رہے گی۔

عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اگر 50 لاکھ انعام دینے کی بجائے 50 سیکنڈ ڈانٹتے تو سٹرک کی مرمت ہوجاتی۔

ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ 20 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی بولان شاہراہ کو بحال نہیں ہوسکا، وزیراعظم ودیگر حکام صرف فوٹو سیشن کی حد تک سٹرک کی تعمیر کا کام کررہے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ بولان شاہراہ کی بحالی کیلئے اب تک زرا برابر بھی کام نہیں ہوسکا، کچھی انتظامیہ اور این ایچ اے عوام کو شدید گرمی میں ذلیل وخوار کررہے ہیں، وزیراعظم کا دورہ بس فوٹو سیشن تک تھا۔

Advertisement

بولان میں قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہوسکا

بولان میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی راستہ کئی روز سے معطل ہے۔

سیلاب متاثرین سخت گرم موسم میں اپنے پیاروں کی میتیں اور بزرگوں کو بولان کے دشوار گزار راستوں اور بولان ندی سے گزارنے پر مجبور ہیں۔

شاہراہ کی بندش سے مال بردار گاڑیاں 8 روز سے کھڑی ہیں جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا خراب ہونے لگی ہیں, قومی شاہراہ پر پناہ لیے متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Advertisement

ڈیرا مراد جمالی میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا تاہم شمالی بلوچستان میں تباہ حال سڑکوں کی عارضی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بولان میں قومی شاہراہ پر بدترین ٹریفک، شدید گرمی میں بچہ جاں بحق ہوگیا

دو روز قبل کوئٹہ کے قریب بولان میں قومی شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام اور شدید گرمی کی وجہ سے کمسن بچے کی جان چلی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام گوکرت سے پنجرہ پل تک کئی کلو میٹر پر گاڑیوں کی قطاریں ہیں۔ سیکڑوں گاڑیاں آج صبح سے پھنسی ہوئی ہیں اور ہزاروں مسافر پریشان ہیں۔

ٹریفک غیر آباد علاقے میں جام ہونے سے خوراک کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ سیلاب میں بہہ جانے والی سڑک کی خراب حالت کے باعث ٹریفک جام ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم کا کہنا تھا کہ انکوائری کی جا رہی ہے کہ کس طرح ہیوی ٹریفک سڑک پر آئی، وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو نے معاملے کا نوٹس لیا، اب اس کی تحقیقات ہوں گی۔

Advertisement

فرح عظیم نے کہا کہ بولان قومی شاہراہ پر ہیوی ٹریفک کے باعث ٹریفک جام ہوا، عوام کو بولان قومی شاہراہ پر ہیوی ٹریفک کے لیے منع کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ نےغفلت برتنے والے ہر افسر کے خلاف کارروائی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر