Advertisement
Advertisement
Advertisement

22 کروڑ کے ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، وفاقی وزیر ریلوے

Now Reading:

22 کروڑ کے ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، وفاقی وزیر ریلوے
خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ کے ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے رحیم یار خان میں ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے 5 روزہ دورے پر جارہا ہوں، دورے کا آغاز سکھر سے کررہا ہوں۔

‘صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے’

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفرا اسٹرکچر شدید متاثر ہوا اور ایم ایل ون، ایم ایل ٹو، ایم ایل تھری بھی شدید متاثر ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیاں پانی میں سے گزر کر چل رہی ہیں، جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی، صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔

Advertisement

سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں محکمہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، محکمہ ریلوے کا موجودہ خسارہ 13 ارب روپے ہے، چائنہ کی کمپنی کو کہا ہے پہلے روہڑی تا کراچی ریلوے سیکشن مرمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کیلئے کوشش کررہے ہیں، سڑک بنانے اور ریلوے ٹریک بنانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے 15 سے 20 سال درکار ہیں، ہم نے جو 2013 اور 2018 تک ٹرن اراؤنڈ کیا وہ برباد ہوگیا، اب پھر صفر سے شروع کریں گے۔

‘یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں’

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں، عمران خان اور انکے سہولتکاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، جسکا خمیازہ بھگت رہے ہیں، قرضہ چڑھا گئے، خزانہ خالی کر گئے، معیشت تباہ ادارے برباد ہوگئے۔

 سعد رفیق نے کہا کہ 22 کروڑ کے ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، جب ملک دیوالیہ پن کی اسٹیج پر آجائے اور دنیا میں کوئی آپ کو ایک ٹکہ دینے کو تیار نہ ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ تالے کی چابی ہے وہ کھلے گا تو دنیا آپ سے بات کرے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہوا ہے تو سیلاب آگیا ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ کا مہلک ترین سیلاب ہے جسکے اثرات 10 سال تک محسوس کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر