آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ناشتہ کرنا کتنا ضروری ہے اور اگر آپ نہیں کرتے تو اس کے کتنے نقصانات ہیں۔
ناشتہ دن کی اہم غذا ہے اور اس سے انسان پورا دن چاق و چوبند رہتا ہے لیکن اگر آپ نہیں کرتے ناشتہ تو یہ آپ کی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے ان میں شوگر جیسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیوں کہ ذیابیطیس کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے۔
اگر بالغ افراد ناشتہ نہیں کرتے تو ان کا مزاج پل پل میں بدلنے لگتا ہے اور ڈپریشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، دراصل جب صبح اٹھتے ہیں تو پیٹ گھنٹوں سے خالی ہوتا ہے اور اگر ناشتہ نہ کیا جائے تو جسم میں کمزوری ہو جاتی ہے جو بعد میں انسان کے مزاج پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
جان بوجھ کر ناشتہ نہ کرنے یا دیر سے کرنے سے سر میں درد ہوتا ہے اور انسان کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ہارٹ اٹیک ہونے کے چانسز 27 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔
ناشتہ نہ کرنے والے افراد عموماً موٹے ہوتے ہیں کیوں جب وہ ناشتہ نہیں کرتے تو انکو بھوک لگتی ہے اور ایسے میں وہ زیادہ سے زیادہ میٹھی چیزیں کھاتے ہیں جو انکے موٹاپے کی وجہ بنتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
