Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکوئیڈ گیم کے لی جنگ جے ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے

Now Reading:

اسکوئیڈ گیم کے لی جنگ جے ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے

اسکوئیڈ گیم کے لی جنگ جے ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ہالی ووڈ اداکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 ایمی ایوارڈز میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار کو اسکوئیڈ گیم میں Seong Gi-hun کا کردار ادا کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

نیٹ فلکس کی سیریز اسکوئیڈ گیم کے ڈائریکٹر اور رائٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے بہترین ڈرامہ سیریز ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی ڈائریکٹر بھی ہیں۔

2021 میں ریلیز ہونے والی یہ سیریز اسٹریمنگ سروس کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سیریز ہے۔

Advertisement

یہ پہلی بار ہے جب ایمی ایوارڈز کے لیے انگلش سے ہٹ کر کسی اور زبان کی سیریز کو آؤٹ اسٹینڈنگ ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ایوارڈ لینے کے بعد ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ نے توقع ظاہر کی کہ یہ ان کا آخری ایمی ایوارڈ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اسکوئیڈ گیم کے دوسرے سیزن کا اعلان ہوچکا ہے جو 2023 یا 2024 میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر