بیمار
صوبہ بلوچستان میں سیلاب کے بعد وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش اور سیلابوں کے بعد بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریوں نے حملہ کردیا ہے، جس کے باعث ہزاروں سیلاب متاثرین متاثر ہوگئے ہیں۔
گوادر میں ڈینگی بخار کے باعث 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ نصیرآباد میں متعدد بچے گیسٹرواور ملیریا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹائیفائیڈ کے 2876 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی پر حاملہ خواتین اور بزرگ بھی بیمار ہیں جبکہ متاثرین سیلاب سانس،بخار،ہیضہ اور جلدی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔
متاثرین پیٹ کی مختلف بیماریوں اورجسم پر خارش جیسی بیماریوں میں مبتلا بھی ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
