
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ ٹیچر کو منانے کی کوشش میں لگا ہے۔
ویڈیو میں ٹیچر ایک چھوٹے طالب علم سے ناراض دکھائی دے رہی ہیں لیکن بچہ مسلسل معافی مانگ رہا ہے اور ٹیچر سے وعدہ کرتا ہے کہ آئندہ غلطی نہیں کرے گا۔
https://twitter.com/Gulzar_sahab/status/1569327422000230400?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1569327422000230400%7Ctwgr%5E1915d1c4be53357e605f2a6cff0be04e99736dff%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fwatch-little-boys-adorable-apology-to-angry-teacher%2F
وائرل ویڈیو میں ٹیچر کہتی ہیں کہ آپ ایسا کرتے ہو، بار بار کرتے ہو، بولتے ہو نہیں کرونگا پھر وہی کرتے ہو، میں آپ سے بات نہیں کروں گی۔
جس پر بچہ کہتا ہے کہ مس اب میں نہیں کروں گا، بول رہا ہوں اب نہیں کروں گا اور پھر وہ اپنی ٹیچر کو پیار کرتا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بچے کی معصومیت کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News