Advertisement
Advertisement
Advertisement

سورج کا اصل رنگ کیا ہے؟ ناسا کے سابق خلا باز نے بتادیا

Now Reading:

سورج کا اصل رنگ کیا ہے؟ ناسا کے سابق خلا باز نے بتادیا

زیادہ تر لوگوں کو یہ ہی لگتا ہے کہ سورج کا اصل رنگ پیلا ہے لیکن حقیقیت اس کے برعکس ہے سورج کا رنگ پیلا نہیں ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سابق خلاباز نے تصدیق کی ہے کہ سورج کا رنگ دراصل پیلا نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سورج کا اصل رنگ سفید ہے جس کے بارے میں کافی لوگوں کو یقین نہیں آرہا لیکن یہ سچ ہے۔

سابق امریکی خلا باز اسکاٹ کیلی نے ‘latest in space’نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے خلائی حقیقت کی تصدیق کی ہے کہ سورج  اصل میں سفید ہے لیکن زمین کے ماحول کی وجہ سے یہ پیلا دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لہٰذا جب ایک بار کوئی شخص ہمارے سیارے کی ماحولیاتی تہہ سے باہر نکلتا ہے تو سورج سفید نظر آتا ہے۔

ناسا کے مطابق زمین کا ماحول سرخ سے زیادہ نیلی روشنی کو پھیلاتا ہے جبکہ نیلی روشنی میں معمولی کمی کا مطلب ہے کہ انسانی آنکھ سورج کے رنگ کو پیلا سمجھتی ہے۔

تمام ایکس اور گاما شعاعیں زمین پر ہم تک پہنچنے سے پہلے ہی فلٹر ہو جاتی ہیں اور جیسے ہی سورج کی روشنی ماحول کی مختلف تہوں سے گزرتی ہے، نیلی روشنی پھیلتی ہے اور پھر زیادہ مقدار میں سرخ روشنی ہماری آنکھوں تک پہنچتی ہے۔

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ غروب آفتاب کے وقت سورج اور یہاں تک کہ آسمان بھی سرخ دکھائی دیتا ہے۔

اس تصدیق پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر