Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت نے معیشت کو تب غیر مستحکم کیا جب یہ مستحکم ہو چکی تھی، شیریں مزاری

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت نے معیشت کو تب غیر مستحکم کیا جب یہ مستحکم ہو چکی تھی، شیریں مزاری

مریم نواز عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کو تب غیر مستحکم کیا جب یہ مستحکم ہو چکی تھی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ سوال ہے کہ امریکی تبدیلی حکومت کی سازش کے ذریعے بدمعاشوں کے ٹولے کو اقتدار میں لانے کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ لوگ ملکی سیاسی استحکام کو تباہ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جو ان کی مخالفت کرے اس کے خلاف فسطائی کارروائیاں کر کے جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ناکارہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کو تب غیر مستحکم کیا جب یہ مستحکم ہو چکی تھی، ہمارے دور میں پاکستان 6 فیصد سے ترقی کی طرف گامزن تھا۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی تقاریر کی نشریات کو روکنے کے لیے میڈیا کو مسخر کیا اور عمران خان کے بیانیہ کی حمایت کرنے والے صحافیوں کو پریشان کیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ان بدمعاشوں کو اقتدار میں لا کر پاکستان کو تباہ کرنے کا فیصلہ کس نے کیا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر