
ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد انکے بیٹے پرنس چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے ہیں۔
آج ہم آپ سے پرنس چارلس کے بارے میں دلچسپ معلومات شیئر کریں گے۔
برطانوی بادشاہ چارلس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خود کا بہت خیال رکھتے ہیں انکو کپڑوں کا گندہ ہونا بالکل نہیں پسند یہی وجہ ہے کہ پرنس ایک دن میں 5 مرتبہ کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔
جب شہزادی ڈیانا حیات تھیں تو اس وقت ایک مصنف نے پرنس چارلس کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ جب کبھی اپنے دوستوں کے گھر رات رکنے جاتے ہیں تو اس سے ایک دن پہلے اپنی ٹوائلٹ سیٹ اور آرتھوپیڈک بستر ٹرک کے ذریعے پہنچا دیتے ہیں۔
پرنس چارلس کے سابق شیف نے انکے بارے میں بتایا تھا کہ وہ دوپہر کا کھانا نہیں کھاتے بلکہ صبح کا ناشتہ دیر سے کرتے ہیں۔
برطانوی بادشاہ چارلس کے بارے میں ایک حیران کن بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے بچوں کے لیے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا نام دی اولڈ مین آف لوچ نگر ہے۔
ان کی یہ کتاب 1980 میں شائع ہوئی، کہا جاتا ہے کہ پرنس یہ کہانی بچپن میں اپنے چھوٹے بھائیوں کو سنایا کرتے تھے بعد میں انہوں نے اس کہانی کو ایک کتاب کی شکل دے دی۔
کنگ چارلس 35 سالوں سے ایک فارم کے مالک تھے اور اس سے جو پیداوار ہوتی تھی اس سے انہوں ویٹروس ڈچی آرگینک نامی برانڈ شروع کیا تھا۔
بعدازاں انہوں نے مزید کاشتکاری نہیں کی کیونکہ انہوں نے نیا بادشاہ بننا تھا۔
جو لوگ بادشاہ کے قریبی ہیں انکا کہنا ہے کہ کنگ چارلس کو فارغ رہنا پسند نہیں ہے وہ خود کو کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News