نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دیے گئے ہمارے نام اپوزیشن کے دیے گئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں، راجہ بشارت
راجہ بشارت نے کہا ہے کہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی برقرار رکھنا اور ہم آہنگی کا قیام ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں چہلم حضرت امام حسین اور اربعین کے جلوسوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے سکیورٹی کیلئے اربعین کے جلوسوں کو زیادہ منتشر نہ رکھنے کی اپیل کی ہے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں شیعہ کمیونٹی نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔
وزیر پارلیمانی امور محمد راجہ بشارت نے مزید کہا کہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی برقرار رکھنا اور ہم آہنگی کا قیام ضروری ہے جبکہ حساس علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ چہلم کی تمام تیاریاں مکمل کر رہی ہیں مذہبی پروگراموں میں کسی دوسرے فرقے کی دلآزاری سے گریز کیا جائے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر، اے سی ایس ہوم، ایڈیشنل آئی جی، مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علما کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
