شعیب اختر نے بچے کو 20 روپے کیوں دیے؟
دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بالر کا اعزاز رکھنے والے سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سڑکوں پر کتاب فروخت والے بچے کو 20 روپے دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
100 میل فی گھنٹے کی رفتار سے بال کرنے والے سابق فاسٹ بالر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح کسی کی مدد کی جانی چاہیئے۔
My training partner. Comes for a run at the park with me everyday.
Just on a side note, kids should be taught that money has to be earned with some form of hard work. No free lunches. pic.twitter.com/R1oqr2mgCg— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 21, 2020
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والےشعیب اخترنےویڈیو میں نظر آنے والے بچے کے بارے میں بتایا کہ وہ ان کا رننگ پارٹنر ہے اور اس کے عوض وہ اسے معاوضہ ادا کرتے ہیں۔
شعیب اختر نے ایسے غریب بچوں کے حوالے سے پیغام دیا کہ ہمیں بچوں کو سِکھانا چاہیے کہ پیسے کوئی کام کرکے اور محنت سے کمائے جاتے ہیں ۔
آخر میں شعیب اختر نے واضح بھی کیا کہ غریب بچوں کو مفت کھانا فراہم نہ کریں بلکہ ایسے بچوں کو سمجھایا جائے کہ پیسے کام کرکے کمائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News