Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب پولیس کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

Now Reading:

آئی جی پنجاب پولیس کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
آئی جی پنجاب، عدالت

لاہورہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد وحید نے شہری محمد نواز ملک کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو وضاحت سمیت طلب کرلیا۔

شہری کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس افسران کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواستیں دیں اور شنوائی نہ ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے 24 دستمبر 2021 کو آئی جی کو زیرالتوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود آئی جی پنجاب نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی زیرالتوا درخواست پرکوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ۔

شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Advertisement

عدالتی استفسار پرلاء افسر عدالتی حکم پرعمل درآمد کے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

9 خواتین اور بچے رہا 

دوسری جانب لاہورہائی کورٹ میں بھٹہ مزدوروں کی بازیابی سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حبس بے جا میں رکھی گئیں 9 خواتین اور بچے رہا کر دیے، رہا ہونےوالوں میں3 خواتین اور6 کم سن بچے شامل ہیں۔

جسٹس محمد وحید خان نےفیض اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی حکم پر پولیس نے محبوس افراد کو عدالت پیش کیا اور درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ اسلم صدیقی اینٹوں کے بھٹے پرجبری مشقت لے رہا ہے۔ استدعا ہے کہ مبحوس مزدوروں کو بازیاب کروا کر آزاد کیا جائے۔

Advertisement

وکیل بھٹہ مالک نے کہا کہ جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں۔ بھٹہ مزدوروں نےایڈوانس رقم لےرکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر