Advertisement
Advertisement
Advertisement

روتے ہوئے بچے کو 5 منٹ میں چُپ اور سلانے کا طریقہ جان لیں

Now Reading:

روتے ہوئے بچے کو 5 منٹ میں چُپ اور سلانے کا طریقہ جان لیں

 آج ہم آپکو روتے ہوئے بچے کو 5 منٹ میں چُپ اور سلانے کا طریقہ بتائیں گے۔

بیشتر والدین کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو کیسے چُپ کروائیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر وہ اس کو لے کے بے حد پریشان بھی ہوتے ہیں۔

تو آج ہم آپکی یہ مشکل آسان کردیں گے اور آپکو بتائیں گے نہایت ہی آسان طریقہ جس سے آپ صرف 5 منٹ میں روتے ہوئے بچے کو چُپ کروا سکیں گے۔

جاپانی محققین نے دریافت کیا کہ اگر بچہ رو رہا ہو تو اسے گود میں اٹھا کر 5 منٹ تک چہل قدمی کریں اور پھر 8 منٹ تک اسے کندھے سے لگا کر بیٹھے رہیں، وہ 13 منٹ میں میٹھی نیند سو جائے گا۔

تحقیق کے دوران بچوں کو چپ کراتے ہوئے ای سی جی مشین اور کیمروں کا استعمال کر کے مختلف طریقوں کے اثرات کا موازنہ کیا۔

Advertisement

تحقیق میں 21 ماؤں نے نومولود بچوں کو پرسکون رکھنے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا۔

ماہرین نے دریافت کیا کہ 5 منٹ تک بچے کو لے کر گھومنا اس وقت بچوں کو سلانے میں مدد فراہم کرتا ہے جب وہ رو رہے ہوتے ہیں، البتہ پرسکون بچوں کو اس طریقہ کار سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

محققین کے مطابق 5 منٹ کی چہل قدمی کے بعد بچے چپ ہوجاتے ہیں اور ان کی دل کی دھڑکن کی رفتار سست ہوجاتی ہے، جس کے بعد وہ کچھ دیر میں سو جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب بچے سو جائیں تو بھی بچے کو کچھ وقت تک کندھے سے لگائے رکھیں اور اس کے بعد ہی بستر پر منتقل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر