Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب سے معاشی نقصانات 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتے ہیں، عائشہ غوث پاشا

Now Reading:

سیلاب سے معاشی نقصانات 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتے ہیں، عائشہ غوث پاشا

وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ سیلاب سے معاشی نقصانات 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک، یو این، اے ڈی بی مل کر نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا اگلا جائزہ نومبر میں شروع کرے گا، منی بجٹ لانے یا عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ستمبر 2022 تک کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پرائمری سرپلس، صوبائی کیش سرپلس سمیت اہداف دیئے ہیں، سیلاب کے بعد حالات بدل گئے ہیں، مالی نقصانات سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوراک کی درآمد بڑھنے کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، سیلاب کے بعد تمام عالمی ادارے اور ممالک پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر